Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار

بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں 5 ہزار والدین بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں،صوبے میں رواں سال 14بچے پولیووائرس سے متاثرہ ہو کر معذور ہو گئے ہیں۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق بلوچستان میں انسداد پولیو کی حالیہ 7روزہ قومی مہم کے دوران پولیوکے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم 9 تا 15 ستمبر کے دوران چلائی گئی تھی،انسداد پولیو کی مہم میں تقریباً 5 ہزار ایسے والدین رپورٹ ہوئے جو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکاری رہے۔

بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس کے14 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں سب سے زیادہ 6 کیسز ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ کوئٹہ میں رواں سال 2 بچے پولیو وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

چمن، جھل مگسی، ژوب،خاران، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔متاثرہ بچوں میں سے 3 کاانتقال ہوا ہے۔ حکام نے صوبے میں رواں سال پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

ساہیوال ، آتشزدگی سے ٹیچنگ اسپتال کا چلڈرن وارڈ اور سامان جل گیا ، بچے ایمرجنسی منتقل

admin

آئینی بنچ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر پی ٹی آئی کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دیدی

Mobeera Fatima

ڈینٹل کالجوں کا 20 سال پرانا نصاب تبدیل کرنے کی منظوری

Mobeera Fatima

Leave a Comment