Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آپریشن شعبان ، بلوچستان میں مزید 4 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری، مزید 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 83 ہو گئی ، جبکہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر آپریشنز میں121 خارجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجیوں کو فضائی اور زمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے ، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

سکیورٹی فورسز نے آپریشن شعبان میں گزشتہ روز فتنۃ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

دوسری جانب دو روز قبل بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد علاقے کی مختلف دکانوں پر کام کر رہے تھے۔ دہشت گردوں نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگرد نہتے مزدوروں کو نشانہ بنا کر اپنے مکروہ عزائم بے نقاب کر چکے ہیں۔

Related posts

3 روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن

Mobeera Fatima

19 کروڑ پاؤنڈ ریفرنس، زبیدہ جلال اور اعظم کے بیان قلم بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment