Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے کریش ہو گیا تھا ، ایرانی رکن پارلیمنٹ

ایرانی رکن پارلیمنٹ احمد بخشائیش اردستانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے کریش ہو گیا تھا۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے کمیونیکشن نیٹ ورک کو ہائی جیک کرکے ان کے زیر استعمال پیجر کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور ڈھائی ہزار سے زائد لوگ زخمی ہو ئے تھے۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ سابق صدر رئیسی ایک پیجر استعمال کرتے تھے، اگرچہ ان کے پیچر کی قسم حزب اللہ کے زیر استعمال پیجر سے مختلف ہو سکتی ہے۔ تاہم ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پیجر دھماکا نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ مئی کے وسط میں مشرقی آذر بائیجان کے صوبے میں ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان، مشرقی آذر بائیجان کے گورنر مالک رحمتی، تبریز کے امام سید محمد الہاشم، صدر کے سکیورٹی یونٹ کے کمانڈر سردار سید مہدی موسوی سمیت بارڈی گارڈ جاں بحق ہوئے تھے۔

Related posts

بنوں میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک ، متعدد ٹھکانے تباہ

Mobeera Fatima

حکومتی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، رانا ثنا اللہ

Mobeera Fatima

آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے، آصف زرداری

Mobeera Fatima

Leave a Comment