Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ

بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ کچھ دیر کے لیے ملتوی ہو گیا ہے۔ تاہم باقاعدہ رابطہ شام کو ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی رابطہ کریں گے۔ جس کے بعد بحریہ اور فضائیہ کے ڈی جی ایم اوز مشترکہ میڈیا بریفنگ بھی دیں گے۔

پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے دوران ڈی جی ایم اوز کے درمیان 2 مرتبہ رابطہ ہوا تھا۔ تاہم ہفتے کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ ان کی پہلی گفتگو ہے۔ جس میں آئندہ مذاکرات کے حوالے سے لائحہ عمل اور جنگ بندی کے فیصلے کی تفصیلات پر غور کیا جائے گا۔

Related posts

سپریم کورٹ ، 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

Mobeera Fatima

عمان کا بحری جہازوں کے مسافروں کیلئے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اعلان

Mobeera Fatima

ملک کے تین بڑے شہروں میں مرغی کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment