Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ، رولز میں تبدیلی کیلئے کمیٹی تشکیل

 الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات عارضی طور پر ملتوی کرتے ہوئے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ قانون اور رولز میں تبدیلی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

الیکشن کمیشن کی تشکیل کردہ کمیٹی سیکرٹری داخلہ، قانون، سپیشل سیکرٹری اور سیکرٹری الیکشن کمیشن پر مشتمل ہو گی۔

اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں وزرات داخلہ نے نئے شیڈول کی سفارش جبکہ وزارت قانون نے حمایت کی۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی گئیں جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن قوانین میں ترامیم سے الیکشن کے انعقاد میں تاخیر ہوتی ہے، قانون سازی میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں سمیت تمام مراحل دوبارہ شروع کرنا پڑتے ہیں۔

Related posts

خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کےکیرئیر پر ایک نظر

Mobeera Fatima

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے

Mobeera Fatima

Leave a Comment