Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے گئے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔

سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی پٹیشن پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد کر رکھے ہیں، اعتراض ہے کہ اس حوالے سے پہلے ہی ایک عدالتی فیصلہ آچکا ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ یہ بھی اعتراض ہے کہ سہیل آفریدی صوبائی کابینہ کے فیصلے کے بغیر کیسے درخواست دائر کرسکتے ہیں؟ یہ اعتراض نہیں بنتا کیونکہ ابھی تو کابینہ بنی ہی نہیں ، بعد ازاں عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

Related posts

8 لاکھ 84 ہزار روپے کا گیس بل، سپریم کورٹ نے شہری کو ریلیف دے دیا

admin

ضلع ٹھٹھہ میں آٹا، گھی ، تیل و چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment