Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ ، 65 ہزار کی حد عبور کر لی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے ، دوسری جانب امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ، جس کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1412 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 218 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار میں مثبت رجحان رہا تھا ، کاروبار میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کا اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے 5 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

ایس آئی ایف سی کی بڑی کامیابی، یورپی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار

admin

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

admin

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment