Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے دن مزید کمی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس سے نئی قیمت 2312 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 239200روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686روپے کی کمی سے 205075 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2254.80روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Related posts

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 4.07 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

سونا سستا ہو کر 2 لاکھ 51 ہزار روپے تولہ ہو گیا

Mobeera Fatima

معاشی اعشاریے مثبت، مہنگائی کی شرح 38 سے 11 فیصد ہوگئی، وزیر خزانہ

admin

Leave a Comment