Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ، فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سابق وفاقی وزیر عدالت میں پیش ہوئے۔

فواد چودھری کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ کیونکہ ایک ہی واقعے میں الگ الگ مقدمات درج ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک کیس میں میرا فیصل آباد میں ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ میں درخواست کے فیصلہ تک مہلت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ دلائل نہیں دینا چاہتے تو ضمانت واپس لے لیں۔

تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ فواد چودھری شامل تفتیش ہو چکے ہیں۔ پراسیکیورٹر نیئر نوید نے کہا کہ مقدمات میں تفتیش مکمل یو چکی ہے۔ فواد چوہدری نے جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 3 مقدمات میں ضمانت کر رکھی ہے۔ جبکہ انہوں نے مغلپورہ اور زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 2 مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

Related posts

میٹرو ٹائم نیوز کی خبر پر ایکشن ، غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ الاٹ کرنیوالے سی ڈی اے کے 4 افسران گرفتار

Mobeera Fatima

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تک پہنچ گیا

admin

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment