Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں سے 3 بم برآمد

بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشتگرد حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔

ریلوے پولیس حکام کے مطابق جعفرایکسپریس کی تباہ حال کوچز سے 3 دستی بم ملے، جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا، کچھی کے علاقے مشکاف سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیاں گزشتہ رات کوئٹہ لائی گئی تھیں۔

بوگیوں پر گولیوں کے نشان اور بیشتر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بوگیوں کو مرمت کے بعد سفر کے قابل بنا کر فعال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے میں متعدد شہری اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہو گئے تھے جبکہ کلیئرنس آپریشن میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Related posts

معاشی استحکام کے عوام کو دیرپا ثمرات ملیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

سعودی تیراک مریم صالح نے تیراکی میں تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا

Mobeera Fatima

کیا آرڈر صرف مونال کیلئے تھا ، سی ڈی اے اپنا کام کیوں نہیں کرتی ؟ سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment