Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کار ساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشا کی منشیات کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے کارساز میں پیش آنے والے حادثے کی مرکزی ملزمہ کی انسدادِ منشیات کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور کر لی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ملزمہ کی جانب سے انسدادِ منشیات کے مقدمے میں ضمانت کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے کار ساز میں پیش آنے والے حادثے کے کیس میں فریقین میں رواں ماہ کے آغاز میں معاملات طے پا گئے تھے ، 6 ستمبر کو سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کراچی شرقی کی عدالت نے ملزمہ کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی تھی۔

یاد رہے کہ 19 اگست کو کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا تھا۔

Related posts

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو دھمکیاں ، جمشید دستی اور 20 ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج

admin

مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

پرویز الہیٰ کی اسپتال منتقلی یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور

admin

Leave a Comment