Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے یکم اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے یکم اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد حمزہ ہمایوں کے مطابق لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف اب کارروائی ہو گی۔ اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کی گرفتاری ہو گی اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کی گاڑی بھی بند کر دی جائے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس یکم اکتوبر تک شہریوں کو سہولت فراہم کرے گی۔

حمزہ ہمایوں نے کہا کہ شہری فیض آباد، ایف سیکس سہولت مرکز اور ٹریفک سہولت وینز سے لائسنس بنوا سکتے ہیں۔ اور لائسنس کی ڈیجیٹل کاپی ناقابل قبول ہے۔ اس لیے شہری لائسنس کی فزیکل کاپی اپنے ساتھ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا اپنی اور دوسروں کی جان کے لیے خطرہ ہوتا ہے۔ اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کسی بھی شہری کی جان خطرے میں ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

Related posts

پاکستان اور قطر کا خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتکاری جاری رکھنے پر اتفاق

Mobeera Fatima

کوہستان کرپشن اسکینڈل ، مرکزی ملزم کے ساتھی بلال شاہ کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد

Mobeera Fatima

پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment