Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ملک بھر میں اسکولز کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں اسکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکولز کا افتتاح کر دیا۔ محسن نقوی نے کریسنٹ ماڈل ہائیر اسکول میں ٹرافی کی رونمائی کی۔ اور ٹیموں کو پی سی بی کے کٹ بیگز دیئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے۔ اور اس میں ملک بھر سے 391 اسکولز حصہ لے رہے ہیں۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 175 سرکاری اور 218 نجی اسکولز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ طلبا کو تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ کرکٹ میں کیریئر بنانے کا موقع ملے گا۔ اور تمام اسکولز بہترین ٹیلنٹ سامنے لائیں گے۔ جس میں ہم اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔

Related posts

سب ملکر کرکٹ اور ملک کو بلندیوں تک لے کرجائیں گے،چیئرمین پی سی بی

Mobeera Fatima

پاکستان اور بھارت کے میچ میں51 فیصد بارش کا امکان

admin

مچل اسٹارک نے 15 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ کا 78 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment