Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نوجوانوں کو چاہیے وہ اقبال کے پیغام کو سمجھیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج نوجوانوں کو چاہیے وہ اقبال کے پیغام کو سمجھیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم علامہ محمد اقبال کو ان کی یومِ وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ اور ان کی شاعری نے تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی۔ علامہ اقبال کی شاعری نے مسلمانوں کے اندر نئی روح پھونک دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ مملکت کا تصور پیش کیا۔ جبکہ انہوں نے مسلمانوں کو سیاسی، فکری اور روحانی طور پر متحد کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کے پیغام کو سمجھیں۔ اور یہی وہ پیغام ہے جو نوجوانوں کو ہر میدان میں کامیاب کر سکتا ہے۔ ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اقبال کے خوابوں کو حقیقت بنائیں۔

Related posts

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس اور پسینجر ٹرین بحال، بولان میل کب تک نہیں چلے گی؟

Mobeera Fatima

رمضان کے لئے شفاف اور سودمند پیکج تیارکیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

Mobeera Fatima

ذاتی رنجش کی وجہ سے مجھے اولمپکس میں نہیں بھیجا گیا، نوح دستگیر بٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment