Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ذاتی رنجش کی وجہ سے مجھے اولمپکس میں نہیں بھیجا گیا، نوح دستگیر بٹ

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ نوح دستگیر بٹ نے کہا ہے کہ ذاتی رنجش کی وجہ سے انہیں پیرس اولمپکس 2024 میں نہیں بھیجا گیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اولمپکس میں فیڈریشن کی سپورٹ نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن ذاتی رنجش کی وجہ سے نہیں چاہتی تھی کہ میں اولمپکس کے لیے کوالیفائی کروں۔

نوح دستگیر بٹ کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تو فیڈریشن چاہتی تھی کہ میں ان کی بڑائی بیان کرتا رہوں۔ اس سب میں ساری محنت میرے والد کی تھی، اسی لیے میں نے ہر جگہ والد کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ کامن ویلتھ گیمز جیتنے کے بعد انہیں سہولیات دی گئیں، اس سے پہلے کچھ نہیں دیا گیا۔

خیال رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے 2022 میں برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں 109 کلو گرام سے زیادہ وزن کے ویٹ لفٹرز کے مقابلے میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

کپل شرما کے وزن میں غیر معمولی کمی، مداح حیران

Mobeera Fatima

سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

Leave a Comment