Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے، مفتاح اسماعیل

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے۔

عوام نے 8 فروری کو جو فیصلہ کیا وہ حکومت نے تسلیم نہیں کیا، پی ٹی آئی، ن لیگ پیپلز پارٹی کو بیٹھ کر بات کرنی پڑے گی۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سوچا ہوا ہے دھرنے دیں گے، انہیں اپنے ساتھ دوسری جماعتوں کو بھی ملانا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر لوگ جیلوں میں ہیں۔ یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان دلدل میں ہے اور بانی پی ٹی آئی کنول کا پھول ہیں۔ پی ٹی آئی نے ایک غلطی کی، توجہ صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر ہے جبکہ انہیں الیکشن اور جمہوریت کی بات کرنی چاہیے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد سمیت کراچی میں بھی انٹرنیٹ بند ہے، ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے، لاہور اسلام آباد بند کردیں گے تو 100، 125 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

Related posts

ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار فتح، پاک فوج کانوجوان کھلاڑیوں کیلئے اہم اعلان

Mobeera Fatima

پنجاب ورکرز فلیٹس اسکیم کا آغاز، بیوہ اور معذور ملازمین کے لیے خصوصی کوٹے

Mobeera Fatima

سیلاب سے متاثرہ گھروں ، انفرا اسٹرکچر کی تعمیر ، ایشیائی بینک پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر دیگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment