Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار ، گرفتار مظاہرین کو رکھا جائیگا

سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا گیا ، اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے ، سب جیل بنانے کی منظوری وزارتِ قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سب جیل بنانے کی منظوری اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر دی گئی ہے۔ حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والوں کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔

Related posts

ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دورِ اقتدار تنازعات سے بھرپور رہا

Mobeera Fatima

آج سے درجہ حرارت میں اضافے کی توقع، ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، کاروبار میں تیزی

Mobeera Fatima

Leave a Comment