Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شیر افضل مروت کی چھٹی ، چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص کے نام کی منظوری

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی کمیٹی شیر افضل مروت کا نام واپس لینے کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کرے گی۔

شیر افضل مروت کو ہٹانے کے لیے عمر ایوب اور شبلی فراز نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شیر افضل مروت کا نام واپس لینے کے لیے ووٹنگ کرائی گئی، شیر افضل مروت کے حق میں اسد قیصر، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور ذلفی بخاری نے ووٹ دیا جبکہ عمر ایوب اور شبلی فراز وقاص اکرم کا نام سامنے لائے۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کا نام چیئرمین پی اے سی کے لیے تجویز کیا تھا۔ دو روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کا نام تجویز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں نہ بلایا گیا نہ مشورہ ہوا۔

Related posts

تحریک انصاف کا پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج

Mobeera Fatima

شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

Mobeera Fatima

اوپیک پلس کے فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment