Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایس ایچ او اتنا بڑا ہے ، عدالتی احکامات کو نہیں مانتا ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے متنی سے لاپتہ ہونے والے شہری کی بازیابی کیلیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین سے 22 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تھانے کے محرر نے سمن وصول کیا ، اس کے باوجود ایس ایچ او پیش نہیں ہوا، ایس ایچ او اتنا بڑا ہے کہ وہ عدالتی احکامات کو نہیں مانتا۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ عدالتی سمن کو اس طرح ردی کے ٹوکری میں پھینکیں گے تو یہ کام نہیں چلے گا، پولیس افسران سے کہیں ،عدالت یہ برداشت نہیں کرے گی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سی سی پی او خیبر جا رہے تھے وہاں کچھ اہلکاروں کی شہادت ہوئی ہے، اس موقع پر سی سی پی اور محمد قاسم خان نے کہا کہ عدالتی احکامات کی تعمیل یقینی بنائیں گے ، آئندہ ایسی کوتاہی نہیں ہو گی۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے جن لوگوں کو فریق بنایا ہے وہ آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں۔

Related posts

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس، پرویز الہیٰ پر فرد جرم عائد

Mobeera Fatima

پاکستان کا یورپی بینک سے بھاری شرح سود پر قرض حاصل کرنے کا معاہدہ

Mobeera Fatima

پی پی 137 سے ن لیگ کے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

admin

Leave a Comment