Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے اسد قیصر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے مقدمے کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Related posts

جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ ، ہوائی فائرنگ ، ڈبل سواری پر پابندی

Mobeera Fatima

نواز شریف کی 3 اکتوبر کو لندن روانگی کا امکان

Mobeera Fatima

قوم کو جلد خوشخبری ملے گی،نائب وزیراعظم

admin

Leave a Comment