Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب حکومت کا لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کااعلان

پنجاب حکومت نے لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کااعلان کردیا ۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جلد ہی الیکٹرک بسیں چلانے جارہے ہیں، نومبر، دسمبر میں 27 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر ہوں گی، اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں دیگر ہائبرڈ بسیں بھی چلائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو 200 سے زائد اسپیڈو بسوں کی سبسڈی دی جا رہی ہیں، راولپنڈی کے عوام کا حق تھا وہاں پر 100 بسوں کا تحفہ دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اگلے مرحلے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ہم مزید بہتر کریں گے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ 10 لاکھ لوگوں کو سہولت دینے والے نظام کو کیوں ناکام بنانے کی کوشش کی گئی؟۔ بلال اکبر کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی میں میٹرو بس سروس چلانا شہبازشریف کا بڑا کارنامہ ہے۔

Related posts

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی

admin

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پھر بغیر کارروائی کے ملتوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment