Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

اسلام آباد میں 18 مئی تک بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 18 مئی تک بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ آج شام سے شروع ہو گا، شہر کے گردو نواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی اور یہ سلسلہ 18 مئی تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں 17 اور 18 مئی کو بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب 23 سے 27 مئی کے دوران پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔

آج جیکب آباد اور دادو میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے۔ لاڑکانہ،سکھر اور خیرپور میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد 43 اور کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہا۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پاکستان میں سخت ترین سردی کی پیش گوئی سائنسی طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن قرار

Mobeera Fatima

بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ ، ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment