Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے کمی کا امکان

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی ( سی پی پی اے ) نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔

نیپرا درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی ، درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی۔

جنوری میں ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد  ،  امپورٹڈ کول سے 8.53 فیصد ، فرنس آئل سے 1.33 فیصد اور آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 18.92 فیصد رہی۔

Related posts

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Mobeera Fatima

ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے ، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

ملکی معیشت میں حیران کن استحکام نظر آیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

Leave a Comment