Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اراکین قومی اسمبلی کی مراعات میں اضافہ، ترمیم کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں پیپلز پارٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی مراعات بڑھانے سے متعلق ترمیم پیش کی۔

پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے اراکینِ پارلیمنٹ کی مراعات بڑھانے کی ترمیم پیش کی، اراکین اسمبلی کا سفری الاؤنس 10روپے کلومیٹر سے بڑھا کر25روپے کر دیا گیا۔

ارکان پارلیمنٹ تنخواہ و مراعات ایکٹ میں ترمیم فنانس بل کے ذریعے کی جا رہی ہے،ترمیم کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کے فضائی ٹکٹ استعمال نہ ہونے پر منسوخ کرنے کی بجائے اگلے سال قابلِ استعمال ہوں گے۔

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا اختیار وفاقی حکومت سے لے کر متعلقہ ایوان کی فنانس کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا، اس موقع پر اپوزیشن نے تنخواہوں اور مراعات سے متعلق پیپلز پارٹی کی ترمیم کی مخالفت کی، بعد ازاں پیپلز پارٹی کی پیش کی گئی ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔

Related posts

محکمہ جنگلات میں غیر قانونی بھرتیاں، سرکاری خزانے کو 9 کروڑ 10 لاکھ کا نقصان

Mobeera Fatima

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ، 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلا سود قرضہ فراہم

Mobeera Fatima

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی بحریہ ٹائون کی جائیداد نیلامی کا کیس سننے سے معذرت

Mobeera Fatima

Leave a Comment