Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چین کی پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ کرانے کی یقین دہانی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو آئی یانجن سے ملاقات کی ہے جس میں چین کی طرف سے پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے پیپلز ری پبلک آف چائنا کے مشن کے آفس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک چین تعلقات، سکیورٹی امور، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چین کے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ٹریننگ، جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ کیوائی یانجن نے اسلام آباد میں غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے ایس پی یو کے قیام کے اقدام کو سراہا۔

چینی وزیر داخلہ کی جانب سے پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ و استعدادکار بڑھانے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ کیوآئی یانجن نے داسو واقعے پر ہونے والی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ستمبر میں چین میں ہونے والے گلوبل سکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔ محسن نقوی نے گلوبل سیکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کیو آئی یانجن کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر چینی وزیر داخلہ کیو آئی یانجن کا کہنا تھا کہ پاکستان چین ہر موسم کے دوست اور دوستی فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کا انوکھا قانون

Mobeera Fatima

شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کر دی

Mobeera Fatima

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز الزامات کو یکسر مسترد کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment