Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کابینہ نے 17 ہزار ارب کے وفاقی بجٹ 2026-27 کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے ایک اجلاس کے دوران اگلے مالی سال کے ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ ارکان کو نئے بجٹ کے اہم نکات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس دوران وزیراعظم نے بجٹ تقریر طلب کی جس میں کابینہ کے ممبران کے بعض مطالبات کی روشنی میں کچھ ردو بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا جس کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بجٹ کو محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے، اور اس میں قوم کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی گئی ہے

وفاقی وزیر پارلیمانی امورز ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مطابق قومی اسمبلی کے بعد بجٹ دستاویز شام 5:00 بجے سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریونیو کا مجموعی ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کو قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 7 ہزار 824 ارب روپے کی بھاری رقم مختص کی جائیگی۔ اس کے علاوہ ملکی دفاع کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ 3 ہزار ارب روپے رکھا جائیگا۔

Related posts

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

Mobeera Fatima

ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کی تجویز

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی ہماری توقعات سے زیادہ رہی، گورنر اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment