Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور معروف بلے باز کین ولیمسن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

اس کے ساتھ ہی عالمی کرکٹ کے ایک سنہرے باب کا اختتام ہو گیا، ماہرین کرکٹ اور سابق کھلاڑی انہیں نیوزی لینڈ کی تاریخ کے عظیم ترین بلے بازوں میں شمار کرتے ہیں۔

کین ولیمسن نے 2010 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا اور جلد ہی اپنی شاندار بیٹنگ، پرسکون مزاج اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث دنیا بھر میں پہچان حاصل کر لی۔ وہ 2010 اور 2020 کی دہائی کے معروف فیب فور بلے بازوں میں شامل رہے، جن میں ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ اور جو روٹ بھی شامل ہیں۔

ولیمسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز بھارت کے خلاف سنچری سے کیا اور کم عمری میں نیوزی لینڈ کے تیز ترین 3000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے، کین ولیمسن نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 19 ہزار 346 رنز اسکور کیے، جن میں 48 سنچریاں شامل ہیں۔

Related posts

اٹلی مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ سے باہر، بوسنیا سمیت کئی ٹیمیں کوالیفائی

Mobeera Fatima

صاحبزادہ فرحان پاکستان کے ابھیشیک شرما بن سکتے ہیں، محمد یوسف

Mobeera Fatima

دی ہنڈرڈ لیگ، محمد عامر اور عماد وسیم کا ناردرن سپرچارجرز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment