Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا حکم

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نافذ کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر 10 مارچ 2026 کے کفایت شعاری اقدامات سے متعلق جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں کفایت شعاری پالیسی 15 جون 2026 سے مؤثر طور پر ختم ہو جائے گی، جس کے بعد عدالت کے تمام انتظامی اور عدالتی امور معمول کے مطابق چلائے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15 جون سے سپریم کورٹ کے تمام شعبے اور معمولات سابقہ طریقہ کار کے تحت بحال کر دیے جائیں گے، جبکہ کفایت شعاری اقدامات کے تحت عائد پابندیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔

Related posts

بجلی کے 2 میٹر پر پابندی کی خبریں بےبنیاد ہیں ، پاور ڈویژن

Mobeera Fatima

آئینی ترمیم کیلئے نمبرز پورے یا نہیں، لیگی رہنماؤں کے متضاد بیانات

Mobeera Fatima

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے، 18 ویں ترمیم ختم کرنے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment