Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

بجلی صارفین کے لئے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 پیسے سستی ہونے کاامکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کی توقع ہے۔

بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ کا ریلیف کا امکان ہے،مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی۔

Related posts

پشاور زلمی کے بابراعظم پریکٹس سیشن میں گیند لگنے سے زخمی ہو گئے

Mobeera Fatima

اسلام آباد، اربن ایریا میں روٹی کی قیمت 18، رورل ایریا میں 16 روپے مقرر

admin

کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 14 ویں روز بھی معطل

Mobeera Fatima

Leave a Comment