Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب کے 5 ایڈیشنل اور 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل برطرف

پنجاب حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سمیت 29 لاء افسران کو برطرف کر دیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے،  نوٹیفکیشن کی کاپی سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر اداروں کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب گلزار احمد خان، ملک سرود احمد، پرویز اقبال چیمہ، محمد نواز شاہ اور عارف رانجھا کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  جبکہ شاہد محمود، محمد اکرم، سید علی ریاض، اسد عباس، زنیش افضل سمیت 24 افراد کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔

ہٹائے جانے والوں میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عامر عمر، حفیظ الرحمن، مرزا کامران بیگ، آصف بٹ، عمر رشید، خرم شہزاد، نعمان سرور، ملک عبد الرزاق، نوید احمد راجہ، افتخار ابراہیم، واجد رضوی، مشتاق احمد، محمد سلیم، مہناز ندیم، سجاد اقبال اور تحریم اقبال ، شیبہ قیصر، عظمت علی خانزادہ، عرفان عارف شیخ بھی شامل ہیں۔

Related posts

27 ویں ترمیم پر مشاورت، وزیر اعظم سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے وفود آج ملاقات کرینگے

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت نے رول 17 کی پالیسیز مکمل ختم کرنے کا حکم دے دیا

Mobeera Fatima

میں کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کر سکتا ہوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

Mobeera Fatima

Leave a Comment