Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی میں تیسری بار زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف و ہراس

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کل سے اب تک تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے۔ زلزلے کے جھٹکے صبح تقریباً 10 بج کر 29 منٹ پر محسوس ہوئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لانڈھی اور ملیر میں زلزلے کی شدت 3.2 تھی، زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد شہری توبہ استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related posts

اسلام آباد: اے آئی سے’گرل فرینڈ’ کو قتل کرنے کا طریقہ پوچھنے والا ملزم گرفتار

Mobeera Fatima

کراچی کے مختلف علاقوں میں کل گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

Mobeera Fatima

شناختی کارڈ کی بجائے چہرے کی شناخت ، یو اے ای میں جدید ٹیکنالوجی متعارف

Mobeera Fatima

Leave a Comment