Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی عالمی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کر لیں

پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کر لی ہیں، سی ای او ریلوے نے لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ان ویگنوں کا افتتاح کر دیا۔

چینی ٹیکنالوجی سے بننے والی 40 ہائی کپیسٹی ویگنیں ریلوے فلیٹ میں شامل کر دی گئیں، جدید ڈیزائن کی حامل یہ ویگنیں کنٹینروں کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر سکیں گی۔

ان میں 70 ٹن لوڈ لے جانے کی صلاحیت موجود ہے، سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ ان ویگنوں کے بعد اب مال گاڑی بھی 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی۔

مالی سال 26-2025 کے اختتام پر 820 کوچز ریلوے سسٹم میں شامل ہو جائیں گی۔ سی ای او کے مطابق مقامی طور پر ویگنوں کی تیاری سے فارن ایکسچینج ریزرو کی بچت ہوگی اور ہر سال آمدن میں 9 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گا۔

 

Related posts

ثمر خان کا ایک اور اعزاز، جنوبی امریکا کی بڑی چوٹی سر کر لی

Mobeera Fatima

26 نومبر احتجاج ، تحریک انصاف کے 250 کارکنوں کی ضمانت منظور ، 158 کی مسترد

Mobeera Fatima

ہم نیٹ ورک بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مظہر الحق صدیقی کا سوئم آج ادا کیا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment