Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سیاسی جماعتوں کا اتحاد بننے جارہا ہے، شبلی فراز کا دعویٰ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد بننے جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز تعیناتیوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مرضی کے ججز لا رہے ہیں۔ اور یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ججز ان کے مطابق چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک عدالتیں آزاد نہیں ہوں گی لوگوں کا اعتماد بحال نہیں ہو گا۔ عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے۔ لیکن اگر انصاف دینے والے کمزور ہو جائیں تو لوگ خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ملک ترقی نہیں کرتا اور لوگ خوشحال نہیں ہوتے۔

شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد بننے جا رہا ہے۔ اور سیاسی طور پر ہم قانون اور عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑیں گے۔ ہمیں اپوزیشن بنایا گیا ہے لیکن ہم سیاسی جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے ریاست جان و مال کی حفاظٹ کی گارنٹی دیتی ہے۔ لیکن جب لوگ سمجھیں کہ ایسا ممکن نہیں تو لوگ سرمایہ کاری نہیں کریں گے۔

Related posts

علی امین گنڈاپور سے عہدہ لینا درست فیصلہ تھا، سلمان اکرم راجہ

Mobeera Fatima

زیر تعمیر نئے اسپورٹس اسٹیڈیم کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان، سونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا

Mobeera Fatima

ایرانی میزائل اور ڈرون گرانے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام چند ہفتے میں غیر موثر ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment