Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر سستا ، اسٹاک ایکسچینج نے پھر 79 ہزار کی حد عبور کر لی

تبادلہ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ نے ایک بار پھر 79 ہزار کی حد عبور کر لی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ، 70 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 189 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 79 ہزار 35 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس 78 ہزار 846 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related posts

سلمان خان کی گرل فرینڈ کے طور پر جانے جانا میرے لئے لعنت ہے ، سومی علی

Mobeera Fatima

ڈالر 4 پیسے سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment