Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بلوچستان سے پیدا ہونے والا زیتون کا تیل دنیا کے بہترین برانڈز میں شامل

وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا ہے کہ بلوچستان سے پیدا ہونے والا زیتون کا تیل دنیا کے بہترین برانڈز میں شامل ہوگیا ہے۔

رانا تنویر نے کہا کہ لورالائی اولیوز کی عالمی کامیابی وزارت کے وژن کی تعبیر ہے، نیویارک میں پاکستانی زیتون کے تیل کو سلور ایوارڈ ملنے سے عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔

وزیر غذائی تحفظ نے کہا کہ پاکستان زرعی خود کفالت کی جانب گامزن ہے، بلوچستان سے پیدا ہونے والا زیتون کا تیل دنیا کے بہترین برانڈز میں شامل ہوگیا۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان 4.5 ارب ڈالر کے خوردنی تیل کا متبادل خود پیدا کر سکتا ہے، وزارت نے 85 زیتون اسٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو درآمدی معیشت سے نکال کر برآمدی طاقت بنانا چاہتے ہیں،لورالائی اولیوز کی کامیابی پسماندہ علاقوں کی ترقی کی علامت ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں 176 اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں بےضابطگیوں کا انکشاف

Mobeera Fatima

ملالہ یوسفزئی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment