Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلانے پر 3 ہزار ، 248 یوٹیوب چینلز بند

پاکستان کے دفاعی اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے پر 3248 یوٹیوب چینلز کو بند کر دیا گیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے ہم انوسٹی گیشن ٹیم کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی اداروں نے مانیٹرنگ کے دوران ان چینلز کو پاکستان کے دفاع کے خلاف مہم میں ملوث پایا۔

پی ٹی اے ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی اے نے پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والے ایک لاکھ 19 ہزار 496 سوشل میڈیا یو آر ایل بھی بند کیے ، اس کے علاوہ اب تک 68 بھارتی یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک کئے جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 13 بھارتی نیوز چینلز اور20 نیوز ویب سائٹس کو فوری پاکستان میں بند کر دیا گیا، جبکہ دو پاکستانی صحافیوں کے یوٹیوب چینلز بھی بند کر دیئے گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان یومیہ 829 غیر اخلاقی اور توہین آمیز پوسٹس بلاک کرنے کی درخواست کر رہا ہے، پچھلے ساڑھے تین سال میں پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ایپس کو دس لاکھ پوسٹس ہٹانے کی درخواست کی۔

Related posts

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ، بھارت پاکستان کے خلاف 2-1 سے کامیاب

Mobeera Fatima

وزیراعظم کا سعودی سفیر سے رابطہ ، قطر میں امریکی اڈے پر حملے پر تشویش کا اظہار

Mobeera Fatima

محکمہ موسمیات کی گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment