Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

وہاب ریاض اور عبدالرزاق کے بعد مینیجر منصور رانا کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کیے جانے کے بعد اب ٹیم کے مینیجر منصور رانا کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اس سے قبل پی سی بی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کے سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی مین اور ویمن سلیکشن کمیٹی میں خدمات درکار نہیں ہیں۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس بعد میں فراہم کی جائیں گی۔ دوسری جانب وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو عہدوں سے فارغ کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وہاب اور رزاق نے کچھ کھلاڑیوں کی غیر ضروری طرفداری کی اور جن کھلاڑیوں کی حمایت کی گئی انہوں نے ہی پرفارم نہیں کیا، جن کرکٹرز کی ان دونوں نے حمایت کی دیگر سلیکٹرز نے مخالفت کی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے تحقیقات مکمل کرنے پر اقدامات کا فیصلہ کیا ۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 4 سابق کرکٹرز وہاب ریاض، عبدالرزاق، اسد شفیق اور محمد یوسف شامل تھے جبکہ وہاب ریاض ٹیم کے سینیئر منیجر بھی تھے۔

Related posts

عدت کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ ، آج تین بجے سنایا جائیگا

Mobeera Fatima

جشن آزادی پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کے خاندان کا قوم کو تحفہ

Mobeera Fatima

راولپنڈی، پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment