Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

بالائی سندھ میں بھی چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر ملتان میں 12 ملی میٹر، بہاولپور میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 46 ڈگری سینٹی گریڈ، دالبندین 45 ڈگری سینٹی گریڈ اور چلاس میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

پنجاب کے اساتذہ کیلئے خوشخبری، ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری

Mobeera Fatima

بنگلہ دیشی فوج کا ملک بھر سے کرفیو ختم کرنے کا اعلان ، تعلیمی ادارے کھل گئے

Mobeera Fatima

شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment