Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان بھر میں 77ویں یومِ آزادی کا جشن آج منایا جارہا ہے

پاکستان بھر میں آج 77ویں یوم آزادی کا جشن منایا جارہا ہے، ملک کے مختلف شہروں میں تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

ملک بھر میں پاکستان کا یوم آزادی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے جہاں ہر ہر طرف سبز پرچموں کی بہار ہے۔  پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

مختلف شہروں میں رات گئے 12 بجتے ہی یوم آزادی کا جشن منانے کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ مینارِ پاکستان لاہور پر فائر ورکس دیکھنے کے لیے ہزاروں شہری جمع ہوئے۔

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں بھی گزشتہ روز جشن آزادی منایا گیا جہاں پیرس اولمپکس 2024 کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی ایف نائن پارک پہنچے۔ کراچی میں پورٹ گرینڈ اور گورنر ہاؤس میں آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد پہنچی۔

علاوہ ازیں پاکستان کے 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ آج بھی ملک بھر میں جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

Related posts

78ویں جشن آزادی کے حوالہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائینز شارجہ برانچ ایریا منیجر ذیشان احمد کی جانب سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد

Mobeera Fatima

کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی ، قبل از وقت انتخابات کا اعلان

Mobeera Fatima

بڑی پوسٹ پر چھوٹا بندہ ہوگا تو نفرتیں جنم لینگی، وزیراعلیٰ آئین پڑھیں، گورنر کے پی

admin

Leave a Comment