Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں مختلف کورسز مکمل کرنے والے کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 150ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤ ٹ پریڈ ہوئی، 69ویں انٹیگریٹڈ کورس، 24ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 36ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پریڈ کا جائزہ لیا اور کیڈٹس کو ایوارڈ دئیے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی سے عراق، اردن، مالدیپ، سری لنکا کے کیڈٹس نے بھی گریجویشن کیا، نیپال، فلسطین، سوڈان اور یمن سمیت کئی دوست ممالک کے کیڈٹس نے بھی گریجویشن کیا۔

Related posts

تحریک انصاف احتجاج ، توہین عدالت کی درخواست 16 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

ایک ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

Mobeera Fatima

مفتی قوی اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے ، نائٹ کلب کی ویڈیو سامنے آگئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment