Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بنگلہ دیش: مظاہروں کے دوران سابق کرکٹر مشرفی مرتضیٰ کا گھر نذرِ آتش

بنگلادیش میں جاری حکومت مخالف تاریخی طلبہ تحریک کے مظاہروں کے دوران سابق بنگلہ دیشی کرکٹر مشرفی مرتضیٰ کا گھر بھی جلا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی رہائشگاہ پر دھاوا بولنے کے بعد اب عوامی لیگ کے ارکین پارلیمنٹ کے گھروں اور دفاتر پر حملے کرنا شروع کردیے ہیں۔

حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین نے کھلنا کے ضلع نڑائل میں واقع عوامی لیگ کے رُکنِ پارلیمنٹ اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کا گھر بھی جلا دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بنگلادیش کے دیگر شہروں میں بھی عوامی لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کے گھروں اور عوامی لیگ کے دفاتر پر حملے کیے گئے ہیں۔ مظاہرین نے ڈھاکا کے علاقے گلستان میں واقع عوامی لیگ کے ہیڈ کواٹرز کو آگ لگادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے ڈھاکا میں شیخ مجیب کی ذاتی رہائش گاہ 32 دھان منڈی، جو اب بنگابندھو میموریل میوزیم ہے، کو بھی آگ لگا دی۔ مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی اور عمارت میں رکھا فرنیچر اور دیگر اشیا ساتھ لے گئے۔

Related posts

پی آئی اے کے 8 سابق ملازمین نے برطرفی کا کیس جیت لیا ، 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کا حکم

Mobeera Fatima

ایک اننگز میں 42 بائی رنز ، زمبابوین وکٹ کیپر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا

Mobeera Fatima

خانہ کعبہ کے محافظ اور کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment