Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ٹی ٹوئنٹی، بابراعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے

بابراعظم ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے۔

گزشتہ روز بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں 41 رنز بنائے جس کے بعد وہ کوہلی سے آگے نکل گئے۔

بھارت کے روہت شرما اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں انہوں نے 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل کر 4231 رنز بنا رکھے ہیں۔

بابر اعظم 126 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر 4192 رنز بناکر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی 125 میچز میں 4188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Related posts

جی ایچ کیو حملہ کیس ، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

Mobeera Fatima

کراچی کا دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

Mobeera Fatima

ہمارے یہاں صدارتی ایوارڈز سفارشوں سے ملتے ہیں، فضیلہ قاضی

Mobeera Fatima

Leave a Comment