Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

آئی ٹی کی قومی برآمدات میں 23 فیصد سے زیادہ اضافہ

گذشتہ مالی سال 2024 کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی قومی برآمدات میں 23 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

انجینئر حسین احمد صدیقی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران برآمدات کاحجم بڑھ کر 3.2ارب ڈالر ہو گیا جو مالی سال 2023 میں 2.6 ارب ڈالر رہا تھا۔

اسی طرح مالی سال 2023 کے مقابلہ میں مالی سال 2024 کے دوران آ ئی ٹی کی برآمدات میں 60 کروڑ ڈالر یعنی 23.07 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

انجینئر حسین احمد صدیقی کاکہنا تھا کہ اس وقت آئی ٹی کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والے ماہرین کی تعداد 3 لاکھ سے زیادہ اور پاکستان دنیا کی چوتھی بڑی فری لانس مارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ٹی برآمدات کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے جن میں ٹیکس مراعات، آئی ٹی ایکسپورٹ پیکجیز سمیت سپیشل ٹیکنالوجی زونز کا قیام شامل ہیں۔

Related posts

کشن گنگا ڈیم سے پانی کی بندش، بھارت نے دریا کا گلا گھونٹ دیا

Mobeera Fatima

اسرائیلی افواج کی وسطی غزہ میں وحشیانہ بمباری، 5فلسطینی شہید، 33زخمی

Mobeera Fatima

کل کے بعد غزہ حماس کے بغیر ہوگا، زیر قبضہ 75 فیصد علاقہ خالی کردیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

Mobeera Fatima

Leave a Comment