Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری اورگلیات میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ اورگوجرانوالہ میں دھند رہنے کی توقع ہے۔

گجرات، جہلم، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لیہ،کوٹ ادو، بہاولپور اور گرد و نواح میں دھند رہنے کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔

پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

Related posts

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش ، نالہ لئی کی سطح بلند ، نشیبی علاقے زیر آب

Mobeera Fatima

ملک کے چند شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

10 اور 11مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کی پیشگوئی

admin

Leave a Comment