Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

مومنہ اقبال کی بولڈ تصاویر، سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل سامنے آ گیا

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی تازہ فوٹوشوٹ تصاویر نے سوشل میڈیا پر بے حد مقبولیت حاصل کر لی ہے، جہاں ان کی پُرکشش موجودگی اور دلکش انداز نے انٹرنیٹ پر خوب دھوم مچا دی۔

مومنہ اقبال نے اپنے انسٹاگرام پر چند نہایت اسٹائلش اور بولڈ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ بے مثال اعتماد، نزاکت اور جدید فیشن کا امتزاج پیش کرتی نظر آ رہی ہیں۔.

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ہم ستاروں کو رومانویت بخشتے ہیں، مگر بھول جاتے ہیں کہ انہی کو نمایاں کرنے والی تاریکی ہوتی ہے۔

اس فوٹوشوٹ میں مومنہ نے بیج رنگ کا کوٹ اور سفید شرٹ پہنی، جو موسم کے مطابق ایک سادہ مگر پُر وقار انداز پیش کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کی تازہ تصاویر پر مداحوں نے اپنے خیالات اور جذبات کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے ہو ویسے ہی رہیں، آپ ہمیشہ بہت خوبصورت لگتی ہیں، جبکہ دیگر نے تبصرہ لکھا کہ یہ پاکستانی اداکارہ کو کیا ہوتا جا رہا ہے۔

Related posts

ہانیہ عامر انسٹاگرام فالوورز کی دوڑ میں سب سے آگے

Mobeera Fatima

متنازع گانا ، نورا فتیحی کو ایک بار پھر طلبی کا نوٹس جاری

Mobeera Fatima

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

Mobeera Fatima

Leave a Comment