Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا

ریاض، خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

جی سی سی کا اجلاس آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہو گا، اجلاس میں ایران اسرائیل کشیدگی اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

سیکرٹری جنرل جی سی سی محمد جاسم البدوی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ایران اسرائیل کشیدگی کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔

سیکرٹری جنرل خلیج تعاون کونسل نے کہا کہ فریقین تنازعے کو مزید ہوا نہ دیں ، اس سے معاملات مزید خراب ہوں گے، کشیدگی کے باعث خطے کے امن اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

Related posts

چکوال میں پیٹرول کی سیل بند، لاہور کے 30 فیصد پیٹرول پمپس بھی خالی ہو گئے

Mobeera Fatima

موٹروے ایم ون پر تیز بارش، اسلام آباد سے رشکئی تک ٹریفک معطل

Mobeera Fatima

جولائی میں متوقع بارشوں سے متعلق جامع رپورٹ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment