Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

راستوں کی بندش ، توشہ خانہ ٹو اور 190 ملین پائونڈ کیس کی سماعت آج نہیں ہو گی

اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کیسز کی سماعت راستوں کی بندش کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے ، عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں آج ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی تھی۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند جبکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کرنی تھی۔

اب توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 7  اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 8 اکتوبر کو ہو گی۔

Related posts

افغان شہریوں کو ملک سے باہر عسکری کارروائیوں کی اجازت نہیں ، وزیر خارجہ امیر متقی

Mobeera Fatima

26 نومبر احتجاج ، پی ٹی آئی کے مزید 153 کارکنوں کی ضمانت منظور ، 24 کی مسترد

Mobeera Fatima

امریکی ٹیکنالوجی کے خلاف پالیسیاں، ٹرمپ کا ٹریف لگانے کا عندیہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment