Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نجکاری کمیشن کا بڑا فیصلہ، ہاؤس بلڈنگ فنانس اور روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کا نیا عمل شروع

اسلام آباد، مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق بڑے فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری کا موجودہ عمل ختم کرتے ہوئے اسے نئے سرے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نجکاری کمیشن نے نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے بھی نیا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کے لیے فنانشل ایڈوائزرکی دوبارہ تقرری کا فیصلہ کیا گیا تاکہ نجکاری کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کونجکاری پروگرام میں شامل کرنے اورکنسیشن ماڈل کے تحت نجکاری کی سفارش کی گئی۔

نجکاری کمیشن نے واضح کیا کہ اس منصوبے میں حکومتی سطح پر براہ راست جی ٹو جی معاہدے کے آپشن کو مسترد کردیا گیا ہے مزید یہ کہ حیسکواورسیپکو کی نجکاری کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹرانزیکشن کمیٹیاں قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

Related posts

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا، اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے ملاقاتیں

Mobeera Fatima

وزیر اعظم آج 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے

admin

آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت، سٹاف لیول معاہدہ جلد متوقع

Mobeera Fatima

Leave a Comment