Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

رجب بٹ اور اہلیہ ایمان رجب کی مشہور ڈرامے میں انٹری، مداح حیران

یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب اب محض سوشل میڈیا تک محدود نہیں رہے، بلکہ ٹیلی وژن اسکرین پر بھی غیر متوقع انداز میں نمایاں ہوگئے ہیں۔

رجب بٹ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنے ہیں، تاہم اس بار وجہ کوئی وی لاگ یا آن لائن پوسٹ نہیں بلکہ ایک مقبول ڈرامے میں ان کی چونکا دینے والی جھلک ہے، جس نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔

ڈرامے کی 28 ویں قسط کے ایک منظر میں کمرے کی دیوار پر آویزاں تصویر نے سب کو حیران کر دیا، جہاں رجب بٹ اور ایمان رجب کی تصویر واضح طور پر دکھائی دی۔ اس تصویر نے منظر کی اصل کہانی سے توجہ ہٹا دی اور دیکھنے والوں کی نظریں اسی پر مرکوز رہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے خاصی ہلچل دیکھنے میں آئی، جہاں صارفین نے نشاندہی کی کہ تصویر کو دھندلا (Blur) کرنے کی کوشش تو کی گئی، مگر مداحوں کی باریک بین نظر سے یہ بات چھپ نہ سکی کہ یہ معروف یوٹیوبر جوڑی کی اصل شادی کی تصویر ہے۔

Related posts

فلم ’بلھا‘ کی کامیابی کا سفر جاری، مجموعی طور پر 15 کروڑ 29 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا

Mobeera Fatima

فواد اور عائزہ خان پہلی بار ایک ساتھ بڑی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار

Mobeera Fatima

مہر بانو کی نئی ویڈیو پر عوام پھٹ پڑے

Mobeera Fatima

Leave a Comment