Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

پنجاب میں اسٹیج ڈراموں کی سخت نگرانی؛ 106 گانوں پر پابندی لگ گئی

پنجاب میں تھیٹر پر پیش کیے جانے والے 106 پنجابی گانوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پنجاب آرٹس کونسل اور محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے مطابق یہ اقدام اسٹیج ڈراموں کو معیاری تفریح بنانے اور فیملی تھیٹر کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔

محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ جن گانوں پر پابندی لگائی گئی ہے، ان کی فہرست لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تھیٹرز کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اسٹیج مانیٹرنگ ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان 106 گانوں کو تھیٹر ڈراموں میں سنسر یا اجازت نہ دے۔

سرکاری مؤقف کے مطابق اس فیصلے کا مقصد تھیٹر کو مہذب اور فیملی تفریح کا ذریعہ بنانا ہے تاکہ ناظرین کو معیاری مواد فراہم کیا جا سکے اور اسٹیج ڈراموں کا معیار بہتر بنایا جا سکے۔

Related posts

میں عاصم اظہر کا نام لوں؟ ہانیہ عامر کے شرارتی جواب سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا

Mobeera Fatima

2200 کروڑ کا آن لائن فراڈ، بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار

Mobeera Fatima

حرا سومرو اور رنویر سنگھ کی تصویر پر مداحوں کی شدید تنقید

Mobeera Fatima

Leave a Comment